سعودی عرب(اُمت نیوز)بارش کے بعد مکہ کی زمین سبز بچھونے اور فضا سفید بگلوں سے مُزین ہو گئی ہے ، وادیاں میںسرسبز وشاداب نخلستان تبدیل ہو چکی ہیں
مکہ کے آسمان پرخوبصورت پرندے اڑتے نظر آنے لگے ، یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کا جھنڈ ہے۔سعودی عرب فوٹوگرافر نے ان مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔ کیمرے مین کا کہنا ہے کہ
میں نے مسلسل بارشوں کے نظارے بھی کیے۔ جب میں مکہ مکرمہ کے شمال میں جموم کے علاقے سے گذرا تو پرندوں کے نظارے نے مجھے روک لیا۔ یہ سب نقل مکانی کرنے والے پرندے تھے اور ان کی وجہ سے مکہ معظمہ کے پہاڑوں کا منظر بہت خوبصورت اور دلکش تھا۔
انہوں نے کہا کہ سفید بگلے کی پہچان ایک بڑی اور موٹی پیلے رنگ کی چونچ سے ہوتی ہےاوراس کی لمبی سرمئی سبز ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ بڑی جھیلوں کے قریب درختوں پر افزائش پاتا ہے ،خشک جگہوں میں کیڑے، پانی میں مچھلیاں، مینڈک، کبھی کبھار رینگنے والے جانور اور چھوٹے کیڑے کھاتا ہے۔