کے پی میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے خط گورنر کو موصول

خیبر پختونخواہ(اُمت نیوز) کے پی میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر کے پی کے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ    نگراں وزیر اعلیٰ کیلئےاعظم خان ہمارے متفقہ امیدوار ہیں، ایسے شخص کو چناگیا ہے  جو سب کو قابل قبول ہے۔
انہوںنے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پراتفاق ہوا ہے
اے این پی کے رہنما ایمل ولی نےاعظم خان کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ   امید ہے اعظم خان صوبے کا نظام بہترین طور پر چلائیں گے۔


چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر اعظم خان فرائض سرانجام دے چکے ہیں، سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، لنکنز ان لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔