کراچی ( اُمت نیوز)کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں سلنڈر دھماکے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون انتقال کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں پیش آیا ہے۔ دھماکے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر چالیس سال ہے اور اس کا نام شاہینہ ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود 2 مرد اور 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمی اورنگزیب، پیر محمد، ثانیہ اور صونیہ کا ہسپتال میںعلاج جاری ہے ہیں۔