بھوبنیشور ( اُمت نیوز)ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیموں نےجگہ بنالی ہے۔
کوارٹر فائنل مقابلے 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل میچز 27 جنوری جبکہ فیصلہ کن معرکہ 29 جنوری کو ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت، ارجنٹائن، فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور سپین کراس اوورز رائونڈ کھیلیں گی۔
رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کا سیکنڈ مرحلہ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پہلا مقابلہ ملائیشیا اور سپین کے درمیان ہو گا۔ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کواٹر فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا۔
دوسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔ میچ جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں بیلجیئم سے ٹکرائے گی۔
23 جنوری کو تیسرا کراس اوور میچ فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے اور جو ٹیم جیتے گی وہ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے میچ کھیلے گی۔
آخری کراس اوور میچ میں ارجنٹائن اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈ سے ہوگا۔