راولپنڈی ( اُمتنیوز) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق، قانون و انصاف کے نمائندوں ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیشن جج کے ہمراہ دورہ کیا ہے۔چیف جسٹس کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے جیل کی آبادی اور دستیاب سہولیات پربریفنگ دی ہے
چیف جسٹس نے جیل حکام کو تربیتی پروگرامز شروع کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہیں۔
چیف جسٹس نے مختلف بیرکوں زیر سماعت، سزا یافتہ، نابالغ اور خواتین قیدیوں کی بھی دورہ کیا ہے
بیرکوں کے قیدیوں چیف جسٹس نےگفتگو کی اور ان کے مسائل سنے ۔
چیف جسٹس نے خواتین قیدیوں کے چھوٹے بچوں سے بھی ملاقات کی اوران میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔