الیکشن کمیشن کا انتخابات آر ٹی ایس استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرٹی ایس کی جگہ آر ایم ایس سسٹم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سسٹم کو اپگریڈ بھی کیا جائے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں بھی آر ایم ایس سسٹم ہی استعمال ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات آرایم ایس کے ذریعے کروائے جائیں گے، جبکہ عام انتخابات میں بھی آرایم ایس کے استعمال پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ہی آرایم ایس کو اپگریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس کیلئے ٹھیکہ بھی دے دیا ہے۔ مزید کہا کہ جدید آرایم ایس پہلے ضمنی انتخاب میں استعمال ہوگا۔