کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے”کے4″ کا پھر سنگ بنیاد رکھاجائے گا

کراچی(امت نیوز)کراچی کے شہریوں کے لیے پانی کے فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کا ایک بار پھر سنگ بنیاد رکھا جائے گا

وزیراعظم منصوبے کی تعمیر کا افتتاح کریں گے ، جس کے لیے وہ تئیس جنوری کو کراچی پہنچ رہے ہیں ۔

فراہمی آب کےمیگا منصوبے کے فور کے فیز ون کے آغاز پر تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت کراچی کو 700 ایم جی ڈی پانی  فراہم کیا جائے گا، کے فور منصوبے کا فیز ون آئندہ سال مارچ تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، اور اس پہلے فیز میں 260 ایم جی ڈی پانی کینجھر سے کراچی کو فراہم کیا جائے گا۔ کے فور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 126 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں بھی کریں گے