لاہور(امت نیوز)ن ليگ کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018 میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔