پشاور(امت نیوز)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان ن وفاقی حکومت کے ساتھ صوبے کے بقایاجات کا مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے
محمد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھال لیا، انہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن قائم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبہ کے بقایاجات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات ترجیح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں