سوات : رکشہ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں اسپیشل برانچ پولیس کا سابق اہلکارگولی لگنے سے چل جاں بحق ہوگیا۔ خوازہ خیلہ پولیس نے چورگروہ کے 6ارکان اور انسداددہشت گردی کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔ چپریال پولیس کار چور کو گرفتارکرکے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ مینگورہ میں بنڑپولیس نے رکشہ میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16بوتلیں برآمد کرلیں

سوات میں اسپیشل برانچ پولیس کا سابق اہلکارگولی لگنے سے چل جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ حادثہ ہے یا خودکشی ، پولیس نےتحقیقات شروع کردی ہے

خوازہ خیلہ پولیس نے چورگروہ کے 6ارکان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا

خوازہ خیلہ میں پولیس نے ایک اور کارروائی میں انسداددہشت گردی کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب ملزم انور علی سکنہ بیراڑئی کو پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے گرفتار کیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

چپریال پولیس نے کار چور کو گرفتارکرکے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ چپریال محمدزیب خان کے مطابق پولیس کو نان کسٹم پیڈ کار  ایکس کرولاکی چوری ہونے کی اطلاع ملی جس پرپولیس نے ناکہ بندی کرکے انتہائی مہارت کے ساتھ ایک گھنٹے کے اندرہی چوری شدہ موٹر کار برآمد کرکے ملزم شریف اللہ ولد محمد حیات ساکن چپریال کو گرفتار کر لیا

مینگورہ میں بنڑپولیس نے رکشہ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16بوتلیں برآمد کرلیں۔ ایس ایچ او بنڑ محمدایاز خان کے مطابق فضاگٹ بائی پاس پر رکشہ نمبر کو روک کر خفیہ خانوں سے 16عددبوتلیں برآمد کرلی اورڈرائیورانورخان کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا