اسٹاک ہوم(امت نیوز)سویڈن میں ملعون ڈینش نژاد سیاستدان راسموس پلاڈون نے ایک بار پھر قرآنی نسخہ نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔
ملعون اور شیطان صفت پلاڈون نے اس گھناؤنے عمل کیلئے سویڈش حکومت سے اجازت لی تھی۔ اس نے یہ شیطانی عمل ترک سفارتخانے کے باہر اسلام مخالف احتجاج کے دوران کیا۔
سویڈش حکومت نے ملعون کو نہ صرف اجازت دی تھی بلکہ اس کے تحفظ کیلئے سیکورٹی بھی فراہم کی۔
ترکی نے ملعون پلاڈون کو اجازت دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انقرہ میں متعین سویڈش سفیر کو طلب کرلیا۔ ترک انتظامیہ کا کہناہے کہ سویڈش حکومت کی جانب سے اس گھناؤنے عمل کی اجازت دینا کسی بھی صورت قبول نہیں، سویڈن حکومت بار بار کی وارننگ کے باجود ملعون پلاڈون کو اجازت دیکر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقبل قبول قراردیا ہے۔ دفترخارجہ کا کہناہے کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔
ادھر کویت نے بھی قرآنی نسخہ نذر آتش کیے جانے کے مذموم عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک عمل قراردیا ہے