سابق وزیر داخلہ اور نواز لیگ کے سابق رہنما چودھری نثار علی خان بارہا کی پیش کشوں کے باوجود تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہو رہے ۔گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےوجہ بتا دی۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوا تو دوستی کا تعلق متاثر ہو سکتا ہے ۔
چودھری نثار نے کہا کہ میں آئندہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ سے رابطے اب بھی ہیں تاہم کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا۔طے یہی کیا ہے کہ الیکشن آزاد حیثیت میں ہی لڑوں گا۔