لاہور (اُمت نیوز) الیکشن کمیشن آج شام 6 بجے ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے پاس آئین کے آرٹیکل اے-224 کے تحت نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار کا فیصلہ کرنے کیلئے آج آخری دن ہے ۔
ذرائع کے مطابق سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ جبکہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کئے ہیں