سویڈن،قرآن پاک کی بےحرمتی پر وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد(اُمت نیوز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے یہ سازش کی گئی ہے۔ ہم اس سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار نفرت انگیز عمل کی روک تھام کی ذمہ داری نبھائیں، اسلام امن کا مذہب ہے۔
وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کی جانب سے کیا گیا شرمناک فعل ناقابل قبول ہے۔