تصویرکے کیپشن میں الحمدللہ لکھا۔فائل فوٹو
تصویرکے کیپشن میں الحمدللہ لکھا۔فائل فوٹو

شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کے لیے احرام باندھے لی گئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں الحمدللہ لکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔