فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھوٹکی،کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن ،5مغوی بازیاب

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے رونتی  کے کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں تاوان کیلیے اغوا کیے گئے 5شہریون کو بازیاب کرا لیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے کچے میں آپریشن کیا گیا ہے جس میں ڈاکووں سے مقابلے کے بعد پولیس نے 5افراد کو بازیاب  کرایا گیا ہے ، مغویوں کو ایک ماہ سے لیکر 4 ماہ تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔

بازیاب ہونے والے افراد کا  تعلق پشین ، کوئٹہ، تنگوانی اور حیدر آباد سے ہے ، پولیس کے مطابق مغویوں سے 30 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کا تاوان مانگا گیا تھا ۔