محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو
محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب، سیکریٹری الیکشن کمیشن نےطریقہ کاربتا دیا

اسلام آباد:سیکریٹری الیکشن کمیشن نےچیف الیکشن کمشنر کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی  تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے تجویز کردہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے ،مقررہ وقت رات 10 بجے سے پہلے نام کا اعلان کر دیں گے ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔