گجرات: چوہدریوں کے گڑھ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نقب لگانا شروع کر دی،2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق گجرات سے سابق ارکان اسمبلی ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل کی ن لیگ میں واپسی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ایم پی اے ملک حنیف اعوان اور سابق ایم این اے ملک جمیل نے ملاقات کی،اس موقع عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ن لیگ کو گجرات میں مزید مضبوط کرنے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی،عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ ارکان اسمبلی کی واپسی سے گجرات میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی۔