لاہور:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سویڈن حکام روک تھام کے لیے فوری طورپر اقدام کریں۔ توہین قرآن کر نے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔مسلم حکمران اس شیطانی عمل کو روکنے کیلیے مناسب اقدام کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور قرآن پاک تقدس کیلیے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدام کریں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ توہین قرآن کرنے والے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رولا رہے ہیں۔
علما نے کہاکہ سویڈن میں قرآن پاک نذرآتش کرنے کے گھناؤنا فعل ہراعتبار سے قابل مذمت اور افسوسناک ہے تمام مسلم حکمرانوں کو اس قبیح فعل کی بھرپور انداز میں مذمت کرنی چاہیے۔