امریکا میں چین کے نئے سال کی تقریب میں فائرنگ،10ہلاک

پارک میں ڈانس پارٹی جاری تھی کہ مسلح شخص نے اندھادھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

               
January 22, 2023 · بام دنیا
فائرنگ میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو

فائرنگ میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو

کیلی فورنیا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چین کے نئے سال کے موقع پر منعقد ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے ۔قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ۔
خیال رہے کہ چینی کیلنڈر کا آغاز 21 دسمبر کے بعد اُس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے۔