نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کسی سے بات کی نہ کسی نے پوچھا،اعظم خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ ان کی نامزدگی حیران کن تھی، کسی سے بات کی تھی نہ کسی نے پوچھا تھا۔میڈیا پر خبریں چلنے پر گھر والوں نے فون کر کے وزیر اعلیٰ بننے کی اطلاع دی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے فون کر کے بتایا کہ آپ کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے،
نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ میرا نام اکرم درانی نے تجویز کیا تھا، محمود خان اور پرویز خٹک نے عمران خان سے بھی مشاورت کی ہوگی۔

 

اعظم خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا میری اولین ترجیح ہے، کابینہ کے لیے گورنر اور دیگر لوگوں سے مشورہ کروں گا۔ تجربہ کار لوگوں کو نگراں کابینہ میں شامل کروں گا، کابینہ پالیسی کے مطابق بنائی جائے گی۔

 

نگراں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ہمارے حقوق پورے نہیں ہوئے، قبائلی اضلاع کے لیے فنڈز مختص ہوئے تھے وہ نہیں ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اربوں روپے کے صوبے کے بقایات جات کے حصول کی کوشش کروں گا۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی ہے، پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔