معروف تاجر بہرام ڈی آواری 81برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(امت نیوز)معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری طویل علالت کے بعد  81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بیرام ڈی آواری کراچی کے معروف بزنس مین بھی تھے۔ ان  کی آخری رسومات پیر کی دوپہر ادا کی جائیں گی۔ ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔

بہرام ڈی آواری نے دو مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا،انہوں نے پہلی مرتبہ ایشین گیمز 1978میں منیر صادق کے ساتھ مل کر کشتی رانی میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور دوسری مرتبہ 1982 میں وہ اپنی اہلیہ گوشپی  آواری  کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

ان کے صاحبزادے  زیوئیر بہرام آواری بھی سیلنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔