مستونگ میں اے سی کی گاڑی پرفائرنگ سے لیویز اہلکار اور راہگیر جاں بحق

 

بلوچستان کے شہر مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار اور ایک راہگیر  شہید ہوگیا۔

ضلعی حکام کے مطابق ولی خان بائی پاس پراسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدیں کے مطابق  ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ انہوں نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھ کر اس پرفائرنگ کردی۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکار  موقع پر شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

تاہم فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔