#محسن_نقوی_نامنظور

#محسن_نقوی_نامنظور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (امت نیوز) محسن نقوی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری پر پی ٹی آئی نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر #محسن_نقوی_نامنظور کا ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

 

محسن نقوی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا سیل حرکت میں آ گیا۔ اور گزشتہ رات سے ہی  #محسن_نقوی_نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

جو صبح تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

#محسن_نقوی_نامنظور

 

 

تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی

چوروں کا انتخاب نا منظور #محسن_نقوی_نامنظور