شیخ رشید

الیکشن کمیشن نے آنے والا الیکشن سوالیہ نشان بنا دیا۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا۔

ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے دو چار ہے۔

 


اور ایسے میں ناپسندیدہ آدمی کو 60 فیصد صوبے کا نگراں چیف منسٹر بنانا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اس ملک کے عوام کی توہین کررہے ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کر کے الیکشن کمیشن نے نہ صرف اپنے تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلکہ آنے والے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔

 


انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے یہ جو سب کر رہے ہیں یہ سب آپ کے گلے پڑے گا۔