لاہور(اُمت نیوز) تیل اور گیس بچاتے پورا ملک بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ، جنوبی پنجاب اور کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ یہ بحران انجینئر او رمتعلقہ حکام کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔2014 سے لیکر اب تک تقریباً نویں بار ملک میں بجلی کا بحران آیا ہے۔جس سے پورا ملک بجلی سے محروم ہوگیاہے۔
ذرائع کابتا نا ہے ملک میں تیل اور گیس بچانے کیلئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے تھے، دو بارتربیلا سے خرابی کےبعد گڈ و اور تھرمل پاور اسٹیشنزسے بھی مسئلہ خراب ہوا ہے
انجینئرز اور متعلقہ حکام نے پاور ہاوسز صبح سات بجے چلا نے میں لاپرواہی برتی، جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا، سسٹم میں موجود 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔
بجلی بحران بارے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا فالٹ نہیں ہوا، ملک بھر میں بجلی اگلے 12 گھنٹوں میں بحال ہو جائے گی۔