کراچی (اُمت نیوز)شہر قائد کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ کو بجلی بحال کردی گئی ہے،ہماری پہلی ترجیح اسٹریٹیجک تنصیبات، اسپتال ،ایئرپورٹ کی بجلی بحال کرنا ہے۔
ٹرپنگ کے بعد نیشنل گرڈ اسٹیشن میں بجلی کی بحالی کیلئے مصروف ہے،جلد از جلد سسٹم کو مستحکم بنایا جا رہا ہے۔
کراچی پاور اپڈیٹ 2 – 23 جنوری بوقت صبح 10:15 بجے
کےالیکٹرک کا عملہ نیشنل گرڈ سے ہونے والی ٹرپنگ کے بعد بجلی کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک
1/3
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) January 23, 2023
واضح رہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے معطل ہوگئی ہے۔
کراچی الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہےکہ 90 فی صد شہر بجلی سے محروم ہیں ،
مزید معلومات کے لیے ہمارے سوشل میڈیا چینلز فالو کریں۔ ترجمان کےالیکٹرک
3/3
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) January 23, 2023