محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پروزیر اعظم کی مبارکباد

سلام آباد (اُمت نیوز) سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر وزیر اعظم نے مبارکباد دی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق کیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ انتخابات شفاف ، آزاد انہ او رغیر جانبدانہ ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اپنی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے ،
وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ پی ایم ایل ن کے صدر ہونے کی حیثیت سے آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔