اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کیخلاف کسٹم کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا، گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں ۔
سپریم کورٹ میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کیخلاف کسٹمز کی اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہا کہ ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ گاڑی شہر میں آئی کیسے اس کا کوئی جواب نہیں ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے ، گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹمز کے قانون کے تحت ایمنسٹی کیسے دی جا سکتی ہے، عدالت نے کسٹمزکی اپیل مسترد کردی۔