لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول اپنی گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئے،افسران نے ان کا استقبال کیا اور تعارفی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی عہدے کا چارج سنبھالنے کیلیے اپنی گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس پہنچے،محسن نقوی بغیر پروٹوکول وزیراعلیٰ آفس آئے، محسن نقوی نے وزیراعلیٰ آفس آمد پر افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ تشکیل دینے کیلیے مشاورت کی ، ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 وزارتیں تشکیل دی جائیں گی ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب گندم پالیسی پراہم اجلاس طلب کر لیا
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گندم پالیسی پراہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس میں گندم پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،چیف سیکریٹری،آئی جی، سیکریٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، کین کمشنر، اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔