الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی مزید ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے معزول ارکان اسمبلی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے مزید ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست کی،

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا، اسپیکر نے مزید پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا تو آپ کی درخواست پرغور کریں گے۔

پی ٹی آئی اراکین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ نگران حکومتوں کو پابند کر دیا وہ کچھ بھی غیر آئینی کریں گی تو ہم ایکشن لیں گے،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ کون ہے؟

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن سے متعلق وفد کو بتایا کہ رواں ہفتے اس حوالے سے پیش رفت ہوگی۔