پنالٹی شوٹ آﺅٹ میں 4-5 سے شکست دیدی ۔فائل فوٹو
پنالٹی شوٹ آﺅٹ میں 4-5 سے شکست دیدی ۔فائل فوٹو

ہاکی ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ نے بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا

نئی دہلی: نیوزی لینڈ نے بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ناک آٹ مرحلے میں ہی چکنار چور کر دیا۔ ناک آئوٹ مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ۔

بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ میں 4-5 سے شکست دیدی ۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 3۔3 گول سے برابررہا تاہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آﺅٹ کا سہارا لیا گیا۔

بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے ،ہاکی ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل 24 جنوری کو نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔