اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
ان کی جگہ گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کو چیف کمشنر تعینات کیا گیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ نور الامین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔