انتظامیہ کے چھاپوں کے بعد صورت حال میں بہتری آنے لگی ۔ فوٹوامت
انتظامیہ کے چھاپوں کے بعد صورت حال میں بہتری آنے لگی ۔ فوٹوامت

ایبٹ آباد میں پٹرول کا بحران،ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

ایبٹ آباد : نوید اکرم عباسی : ایبٹ آباد میں پٹرول کا بحران پیدا ہو گیا، پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، ٹریفک بلاک اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، شہریوں کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

گلیات سرکل بکوٹ میں شدید برف باری، رابطہ سڑکیں بند 

دوسری طرف گلیات سرکل بکوٹ میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بکوٹ نتھیا گلی روڈ سمیت متعدد دیہات کے لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

فوٹو امت
فوٹو امت

بجلی کے طویل بریک ڈاون اور پیٹرول کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے موصول شکایات پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے رات گئے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

 فائل فوٹو
فوٹو امت

انہوں نے پیٹرول، ڈیزل کا اسٹاک چیک کیا، قیمتوں پر عملدرآمد اور عام شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی۔انتظامیہ کے چھاپوں کے بعد صورت حال میں بہتری آنے لگی ۔

فوٹو امت
فوٹو امت