عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے پر ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہمیں محسن نقوی بطر نگران وزیر اعلیٰ قبول نہیں ہے۔نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیخلاف ہم عدالت جائیںگے۔کل ہم لاہور میں احتجاج کریں گے ۔راولپنڈی میںاحتجا ج بدھ کے روز کیا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن میں دھاندلی کرنے والے پولیس اہلکار اور بیوروکریٹ تعینات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے۔ اس لئے یہ الیکشن سے بھاگتے ہیں۔ یہ الیکشن اس وقت کرائیں گے جب انتظامیہ اور عملہ ان کے پاس اپنا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ سب لوگ جنرل باجوہ کے این آر او2ملنے کی وجہ سے بچ نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے نواز شریف اور آصف علی زرداری نے گاڑیاں چوری کیں، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔