ن لیگ نےسیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا

لاہور(اُمت نیوز) صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف سےمشاورت کے بعد سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقر ر کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیف الملوک کھوکھر انتہائی مخلص ، ایماندار اور وفادار ساتھی ہیں، عمران خان کے دور میں انہوں نے بہت مشکلات اٹھائی ہیں۔ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ان کے گھر پر بلڈوزر چلانے کے باوجود بھی انہوں نے ن لیگ کےساتھ کھڑے رہے۔
رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ امید کرتے ہیں کہ لاہور میں سیف الملوک پارٹی کو منظم کریں گے۔