لندن(اُمت نیوز) لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں،آج کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
جب بھی لندن آتا ہوں توان سے ضرور ملاقات کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، نہ ہی میں کسی پارٹی میں شامل ہونے جا رہا ہوں اور نہ ہی میرے پاس کوئی پارٹی ہے۔
علیم خان نے مزید کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں کوئی پارٹی نہیں بنا رہا ہوں اور نہ ہی کسی پارٹی میں جا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سید محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔