پشاور(اُمت نیوز)پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فالج کاپہلا مریض انجیکشن لگنے سے صحت یا ب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انجیکشن کا استعمال شروع کردیا گیا ہے جس سےفالج کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیاہے۔
اسپتال حکام کاکہنا ہے کہ اگر مریض کو فالج کا دورہ پڑنے پر 3 سے4 گھنٹے کےاندراسپتال پہنچایا جائے تو اس کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایل آر ایچ میں فالج کے مریضوں کو انجیکشن مفت فراہم کیا جاتا ہے، مریض کی شریان میں بنا خون کا لوتھڑا ایک انجیکشن سے سے ختم کیا جاتا ہے۔