لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق میرا موقف سخت تھا،مجھ سے پہلے اور بعد میں آنے والوں نے ایسا موقف اختیا رنہیں کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میرا موقف یہی تھا کہ پہلے تو معاف نہیں کرنا ہے۔ اگر آپ سزا پوری کر لیں ، آپ کی فارم بھی اچھی ہو تو آپ کا حق ہے کہ آپ آکر کھیلیں
میرے جانے کے بعد اس وقت ایک کھلاڑی کی پنالٹی چل رہی تھی ۔جب میں چلا گیا تو اس کی پنالٹی قبل از وقت ختم کروا دی گئی اور اسے کھلانا شروع کردیا گیا
محمد عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ محمدعامر اگر ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتا تو آئیں، کھیلیں۔ پی سی بی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے قانون کے مطابق ٹیم کے لیے منتخب کیے جائیں تو کھیلیں اگر سلیکشن نہیں ہوتی تو نہیں کھیل سکتے۔