اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں،پی ٹی آئی کے اب تک 124ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔
قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ہم 45 اراکینِ قومی اسمبلی اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں، اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفے واپس لینے کا بتا دیا ہے۔