کراچی: بلدیہ گلشن مزدور میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ گلشن مزدور میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ گارڈن میں جھگڑے کے دوران ایک شہری زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے گلشن مزدور نزد واٹر پلانٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان نے فائرنگ کرکے 18 سالہ نعیم ولد سلیم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ایس ایچ او شاکر حسین نے بتایا کہ نعیم جائے وقوع کے قریب اکیلا کھڑا تھا۔اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان آئے اور نہ ہی اس سے کچھ چھینا اور نہ کوئی بات کی۔اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول پیشے سے مزدور تھا۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔علاوہ ازیں گارڈن کے علاقے عظیم پلازہ شو مارکیٹ کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 19 سالہ حسنین زخمی ہوگیا۔