وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو
وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی بحال کردی،وزارت توانائی کا دعوی

اسلام آباد:وزارت توانائی نے دعوی کیا ہے کہ الحمداللہ ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنزپر بجلی بحال کردی ہے، اس میں کتنی حقیقت اور کتنا فسانہ ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔

وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار9 ہزار704 میگاواٹ ہے۔

وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کے 6600 میگاواٹ تک اور نیوکلیئر کے 3500 میگاواٹ پاور پلانٹس کی سسٹم سے بحالی میں 48 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے۔