کوئٹہ: رات کو شدید سردی میں گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سونے والا خاندان ہمیشہ کے لیے سو گیا ۔
کلی کمالو میں رات گھر میں گیس لیکج کےباعث دم گھٹنے سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔امان الله ازبک جو کلی کمالومیں رہائش پذیر تھا،پرچون کی دکان چلاتا تھا، تین جوان بیٹوں کے ہمراہ گیس سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا ۔
امان الله اور اس کے تین بیٹوں قاری حبیب الله، محب اللہ اور حفیظ اللہ کی لاشیں سول اسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ امان اللہ، 30 سالہ حبیب اللہ، 26 سالہ حفیظ اللہ اور 22 سالہ محب اللہ شامل ہیں۔