فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلیے بڑا اعزاز

دبئی:آئی سی سی نے بابر اعظم کو مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کر دیا۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس کا کپتان بابراعظم کو مقرر کیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی جانب سے صرف بابراعظم شامل ہیں.

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایراورٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن،الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اورایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔