اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائران چیمبراپیلیں سننے سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں سائفر تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئی ہیں، جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔
رپورٹ کے مطابق سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور رجسڑار آفس نے درخواستوں پراعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا، پی ٹی آئی اور حکومت نےعلیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔