تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو
تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو

کراچی،ٹرک نے موٹر سائیکل سوار3 طالب علموں کو روند دیا

کراچی: شاہ لطیف کے علاقے رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر مار کراسکول جانے والے3 طالب علموں کو روندھ دیا جو جاں بحق ہو گئے ہیں،

ریسکیو حکام نے بتایا کہ شہزور ٹرک نے اسکول جانے والے 3 طالب علموں کو کچل دیا، جاں بحق ہونے والے تینوں بچے اسکول یونیفارم میں ہیں،عمر تقریباً 10سے 12سال ہے ،

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اورایک اسکول کا ساتھی شامل  ہے ۔تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے،

پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔