پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ دو چار دن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پشاورآئیں گے، بہت کچھ دے کرجائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرغلام علی نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، صوبائی نگراں کابینہ کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کر رہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے، الیکشن کے لیے آئین میں وقت دیا گیا ہے۔