اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم کا نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونزکے تحت نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت 5 لاکھ تک قرض بلاسود ہوگا،5 سے 15 لاکھ تک 5 فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیے جائیں گے،15 سے 75 لاکھ تک قرضہ7 فیصد تک سودپر ہوگا، قرضوں کی واپسی کی معیاد 7 سال ہو گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرض دیے جائیں گے،ن لیگ کے سابق دور میں بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے تھے ،نوجوانو ںسے قرض واپسی کی شرح 99 فیصد تھی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ 8 بجے دکانیں بند کرنے کافیصلہ کیا تو حکم امتناع لے لیاگیا،پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی ، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی سیاسی کمائی قربان کردوں گا۔

وزیر اعظم کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں ،آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم نویں جائزے کی تکمیل چاہتے ہیں،ہم متحدہو کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے،پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔