لاہور(امت نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار سپریم کورٹ کو قرار دے دیا۔کہا کہ اگر عدالتِ عظمیٰ اسپیکر کی رولنگ مسترد نہ کرتی تو اب تک ملک میں الیکشن ہوچکے ہوتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے کیونکہ اگر عدالتِ عظمیٰ اسپیکر کی رولنگ مسترد نہ کرتی تو اب تک ملک میں الیکشن ہوچکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ 22کروڑکاملک اس وقت لاوارث ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن اس حکومت کے منشی کا کردار ادا کررہا ہے، الیکشن کمیشن کومحسن نقوی کی تقرری کا حکم دیاگیا، جس پر انہوں نے بس دستخط کیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑکررہےہیں،ان کوگھروں تک چھوڑکرآئیں گے،ہم آپ کا پیچھا تب تک کریں گےجب تک قرارواقعی سزانہ مل جائے، پاکستان کےایوان کی اس وقت 65 فیصد نشستیں خالی ہیں
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوانسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والوں کودوبارہ لایا جارہاہے، جولوگ 25 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے انہیں کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر تعینات نہ کیاجائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلےتو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منطور ہی نہیں ہو رہےتھے، پھر ایک دم سے سارے استعفے اسپیکر نے مںظور کرلیے، قومی اسمبلی میں اس وقت40فیصدنشستیں خالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے گورنرزاور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلد ورزی کررہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔