انڈر 19 ویمن ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو شکست دیدی
کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی وویمن ٹیم صرف 75رنز ہی بنا سکی
پوچیفسٹروم(اُمت نیوز)انڈر19 وویمن ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو 103 رنز سے شکست دیدی ہے۔
گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
جواب میں پاکستان کی وویمن ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں صرف 75رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ24 رنز عریشہ نور نے بنائے ۔
New Zealand book their semi-final spot with a massive win over Pakistan in Potchefstroom ✌
Watch the Women's #U19T20WorldCup for FREE on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) 📺
📝 https://t.co/6P3bAHeSHG pic.twitter.com/FvJtDzIla5
— ICC (@ICC) January 24, 2023
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اورتیسری پوزیشن پر ہے